حکومت پنجاب نے کسانوں کو باردانہ دینے کا عمل شروع کر دیا

سرگودھا ڈویژن سے 58 ہزار سے زائد کسانوں نے باردانہ کیلئے درخواستیں دی تھیں

منگل 1 مئی 2018 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے کسانوں کو باردانہ دینے کا عمل شروع کر دیا ہے سرگودھا ڈویژن سے 58 ہزار سے زائد کسانوں نے باردانہ کیلئے درخواستیں دی تھیں،تفصیلات کے مطابق ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ،میانوالی ،بھکر اور سرگودھا میں36 مراکز گندم بنائے گئے ہیں جہاں پر کسانوں سے گندم خریدنے کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھی جس پر ڈویژن بھر سے 58 ہزار 434 کسانوں نے باردانے کے حصول کیلئے درخواستیں دی تھی جس پر محکمہ مال کی جانب سے درخواستں کی سکرونٹنی کا عمل شروع کر کے کسانوں کے ناموں کو فائنل کر لیا گیا ہے ضلع سرگودھا سے 17 ہزار 889 ضلع خوشاب سے 3 ہزار 942 ضلع میانوالی سے 12 ہزار 459 جبکہ ضلع بھکر سے 24ہزار 244 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،ڈویژن بھر سے موصول ہونے والی تمام درخواستیں کو کمپیوٹر رائز سسٹم کے ذریعے لاہور میں بنائے جانے والی پی آئی ٹی بی سنٹر کو بھجوایا گیا تھا،جس کے بعد کسانوں کے ناموں کو فائنل کر کے ان کو باردانہ دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،حکومت پنجاب نے فی ایکٹرکسان کو 8 بوری باردانہ دینے کی منظوری دی ہے،

متعلقہ عنوان :