مزدوروں کا عالمی دن،صنعتی علاقہ کالا شاہ کاکو میں کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی

منگل 1 مئی 2018 20:34

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صنعتی علاقہ کالا شاہ کاکو میں کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی تاہم مریدکے میں بزرگ مزدوروںنے بڑھاپا الاؤنس میں اضافہ کے لیے ایک تقریب منعقد کی جس میں شکاگو سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ معروف سیاسی رہنما اور قدیم نجی درسگاہ مصطفی پبلک ہائی سکول مریدکے کے ایم ڈی میاں کبیر احمد کی طرف سے نوجوان نسل میں مزدور کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سکول میں رنگا رنگ پروگرام کا اہتما کیا جس میں مزدور کو وطن کی شان قرار دیتے ہوئے ان کے اعزا ز میں کیک بھی کاٹا گیا۔

معروف کمپیئر اور شاعر ارشاد احمد عاجز نے پروگرام کو جاندار بناتے ہوئے بچوں میں کام کی عظمت کا جذبہ اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں متحدہ پریس کلب (رجسٹرڈ) مریدکے کے چیئر مین سپریم کونسل سید سجادا لحسن شیرازی، جنرل سیکرٹری میاں سعادت علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ننھے منے بچوں کی طرف سے محنت میں عظمت کے حوالے سے متعدد خاکے پیش کئے اور اپنی تقاریر کے ذریعے محنتی افراد کو عظیم انسان قرار دیا۔

پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی پبلک ہائی سکول مریدکے کے ایم ڈی میاں کبیر اشرف نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروںنے اپنی جانوں کی قربانی دے کر جابر مالکان کے ہاتھوں16,16گھنٹے کی مشقت سے نجات حاصل کی اور اپنی عظمت کو منوایا۔ آج کا مزدور ہر قسم کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور اس نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ حقیقی طور پر محنت میں ہی عظمت ہے۔ پریس کلب کے چیئر مین سپریم کونسل سید سجادا لحسن شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے سب سے ذیادہ قیمتی مزدور ہمارے ماں اور باپ ہیں جو ہماری پرورش کے لیے گھرکے اندر اور باہر سخت مزدوری کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :