عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہو گی ، جمہوری قو توں کو اکٹھاہونا ہو گا ،پی پی پی رہنماء میر حاجی علی مدد جتک

منگل 1 مئی 2018 19:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء ترقی وخوشحالی کے لئے جدوجہد کی ہے مسلم لیگ(ن) نے جس طرح آمریت کے گود میں سیاست کی اور آج جب ان پر تمام دروازے بند ہو گئے تو ان کو جمہوریت یاد آنے لگی عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہو گی ملک میں جمہوری قو توں کو اکٹھاہونا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ 4 مئی کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کوئٹہ کا دورہ کر رہے ہیں جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی اور کوئٹہ شہر میں بینرز اور جھنڈیا لگا دیئے گئے آصف علی زرداری نے جو انکشافات کئے تھے وہ حقیقت پر مبنی ہے مسلم لیگ(ن) اور نوازشریف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو دھوکہ دیا جس کی وجہ سے آج ان کو اپنی گنا ہوں کی سزا مل رہی ہے اگر وہ جمہوری تقاضے پورے کر لیتے تو وہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ لے کر چلتے مگر بد قسمتی سے ایسا کچھ نہیں کیا گیا جب اداروں سے ٹکرائو کرنے کی کوشش کی تو ان کو جمہوریت یاد آنے لگی ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء ترقی وخوشحالی کے لئے اقداما ت اٹھائے گئے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوام پر بوجھ ڈالا ہے جس کی وجہ سے ملک کی معیشت میں بہتری نہیں آرہی اگر سنجیدہ اقدامات کر تے تو آج یہ صورتحال نہ ہو گی عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی بلوچستان سمیت ملک بھر میں عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وفاق سمیت تمام صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ یو م مزدور کے موقع پر پیپلز پارٹی ان کے تمام جائز مطالبات کے حق میں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور اقتدار میں آکر ان کے جائز مسائل کو حل کرینگے۔