اورنج ٹرین اسٹیشن میں دھماکہ

گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، 2افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، میٹرو اسٹیشن اور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکے کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس

منگل 1 مئی 2018 19:54

اورنج ٹرین اسٹیشن میں دھماکہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسٹیشن نمبر 9کے اندر گیس لیکج سے زور دار دھماکاہوگیا ، واقعے میں 2افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسٹیشن نمبر 9پر کام جاری تھا کہ گیس لیکج سے دھماکاہوگیا جس سے میٹرو ٹرین اسٹیشن اور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ واقعے میں 2افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اورسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی کاآغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :