Live Updates

خواتین کا احترام اور ان کی سیاسی جدوجہد کی قدر کرتا ہوں، کسی سیاسی خاتون کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی، رانا ثنا اللہ خاں

منگل 1 مئی 2018 19:54

خواتین کا احترام اور ان کی سیاسی جدوجہد کی قدر کرتا ہوں، کسی سیاسی خاتون ..
لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے پی ٹی آئی جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا جملوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی سیاسی خاتون کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی اور عمران خان خود خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ میں خواتین کا بہت احترام اور ان کی سیاسی جدوجہد کی قدر کرتا ہوں،میں نے کسی سیاسی خاتون کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی، میں نے لاہور میں تحریک انصاف کے 2011ء اور 29اپریل 2018ء کے اجتماعات کے فرق کی نشاندہی کی، 2011ء کے اجتماع میں سیاسی جدوجہد کرنے والی فیملیز آئیں مگر 29 اپریل کے ا جتماع میں وہ فیملیز کہیں نظر نہیں آئیں۔

رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے،عمران خان کا خواتین کے حوالے سے کیاکردار ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات