میں نےنوازشریف سےمتعلق بیان دیا ہی نہیں،آصف زرداری کاردعمل

میری کسی صحافی سےکوئی بات نہیں ہوئی،نوازشریف میرےبیان کا بہانہ نہ بنائیں انکو بیان دینا ہے تو دیں۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کی سینئرصحافی حامد میرسے گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل مئی 18:30

میں نےنوازشریف سےمتعلق بیان دیا ہی نہیں،آصف زرداری کاردعمل
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں نےنواز شریف سے متعلق بیان دیا ہی نہیں،میری کسی صحافی سے کوئی بات نہیں ہوئی،،نوازشریف میرے بیان کا بہانہ نہ بنائیں انکو بیان دینا ہے تو دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ ان کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگوہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کا سابق وزیراعظم نوازشریف کے جوابی بیان کے ردعمل میں کہنا ہے کہ میں نےنواز شریف سے متعلق بیان دیا ہی نہیں۔ میری کسی صحافی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ نوازشریف میرے بیان کا بہانہ نہ بنائیں انکو بیان دینا ہے تو دیں۔ انہوں نے حامد میرسے کہا کہ آپ کو نہیں پتا کہ نوازشریف کس کی پیداوار ہیں، نوازشریف نے جو کچھ میرے ساتھ کیا وہ آپ کو نہیں پتا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے نوازشریف کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ میری کسی صحافی یا کسی پارٹی لیڈر سے بھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اگر نوازشریف میرے خلاف بیان دینا چاہتے ہیں تویہ ان کی مرضی ہے۔