ووٹ کو عزت دو الیکشن میں ن لیگ کا نعرہ ہوگا ،ْمہتاب عباسی

منگل مئی 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پاکستان کے عوام کا نعرہ بن چکا ہے اور اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن اسی نعرے کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریگی۔سردار مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی جانب سے ووٹ کو عزت دو کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پاکستانیوں کے دل کی آواز بن چکی ہے جس کو دبانا کسی کے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت پوری دنیا میں ن لیگ اور نواز شریف کے چاہنے والے موجود ہیں اور اگلے انتخابات میں نواز شریف کو کامیاب کرائیں گے۔تقریب میں ن لیگ اسپین کے صدر کے علاوہ چوہدری دانیال ،یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری طارق گجر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور رہنماوں نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نور اعوان نے کہا کہ میاں نواز شریف نیپاکستان کو ایک پر امن اور ترقی یافتہ ملک بنادیا ہے آج اسلام آباد دنیا کا دوسرے نمبر پر خوبصورت دارالحکومت بن چکا ہے۔