سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری شروع کردی

منگل 1 مئی 2018 19:58

سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری شروع کردی
سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) سنگار پور ایئرلائن نے نیویارک سے سنگاپور تک 19 گھنٹے طویل دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری شروع کردی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور ایئرلائن نے کہاکہ مسافروں کے مطالبے پر سنگارپور سے نیویارک تک نان اسٹاپ پرواز چلانے پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کیلئے الٹرا لونگ رینج طیارے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سنگاپور ایئرلائن کے سی ای او گو چون فونگ کا کہنا ہے کہ طویل ترین فلائٹ کیلئے ایئربس درست انتخاب ہوگا اس لیے کمپنی نے 67 ایئربس اے 350 کا آرڈر دے دیا ہے ،ْ بیڑے میں مزید جدید ترین طیارے بھی شامل کیے جائیں گے۔ایئرلائن کے سی ای او نے کہا کہ مستقبل قریب میں انہی طیاروں کے ذریعے نیویارک سے سنگار پور تک 19 گھنٹے کی نان اسپاٹ پرواز چلائی جائیگی۔طویل ترین پرواز کیلئے طیاروں میں ایندھن کی گنجائش ایک لاکھ 41 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 65 ہزار لیٹر کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قنطاس ایئرلائن نے 17 گھنٹے کی نان اسپاٹ پرواز کا ریکارڈ توڑا تھا، جس نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے ا?سٹریلیا کے شہر پرتھ تک بغیر کہیں رٴْکے 9 ہزار 9 میل کا سفر طے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :