نومنتخب برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ والی تصاویر پوسٹ کر نے پر شدید تنقید

منگل 1 مئی 2018 19:58

نومنتخب برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ والی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) نومنتخب برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ایک تصویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے جس میں انہیں طاقت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ روز وزیرداخلہ ایمبررڈ کے استعفے کے بعد ساجد جاوید کو اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔

(جاری ہے)

آفس میں ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے جب ساجد جاوید وزارت داخلہ کے آفس پہنچے تو انہوں نے ایک منفرد انداز سے فوٹوگرافرز کو پوز دیا جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید گئی ۔وزیر داخلہ ساجد جاوید نے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل دونوں ٹانگوں کو پھیلا کر تصویر کھنچوانے کے لئے پوز دیا جسے ٹوئٹر صارفین نے طاقت کے اظہار اور مغروریت سے تعبیر کیا ۔