میونسپل ورکرز یونینز الائنس کی مزدور یکجہتی ریلی کے ایم سی ہیڈ آفس سے شروع ہوکرکراچی پریس کلب پر اختتام پذیر

ریلی سے سیدذوالفقارشاہ ،ملک نواز ،جوزف صنم ،اکرام خان ،ناظم خان ،کیپٹن شبیر جدون ،شکورتنولی ،یوسف خان ،جان محمد بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا

منگل 1 مئی 2018 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے سینکڑوں کارکنوں نے موٹر سائیکلوں ،ڈمپر ،کچرہ گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل جھنڈوں ،بینر کے ہمراہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں جمع ہوکر ٹاور ،آئی آئی چندریگرروڈ ،شاہین کمپلیکس سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکاء نے سارے راستے زبردست نعرے بازی کی ۔

بلدیہ جنوبی کی ریلی سیدغلام حسین شاہ ،زین محمد ،عبدالطیف ،رضا شاہ ،اشرف اعوان ،اسلم خان ،بنارس جدون اور دیگر کی قیادت میں کے ایم سی ورکشاپ ،مشینری پول ڈپو کی ریلی کیپٹن شبیر جدون کی قیادت میں میوہ شاہ ورکشاپ ،بلدیہ وسطی کی ریلی صابر جدون کی قیادت میں نارتھ ناظم آباد ،بلدیہ ملیر کی ریلی یوسف بھٹی کی قیادت میں ملیر ورکشاپ ،بلدیہ غربی کی ریلی شکورتنولی ،عمانوائیل ،بشیر غنی ،ماسٹر بھاگ ،راجہ عاصم شہزاد ،قاسم سومرا کی قایدت میں بلدیہ ٹائون ،بلدیہ کورنگی کی ریلی سیدجہانگیر شاہ کی سربراہی میں شاہ فیصل زون ،بلدیہ شرقی کی ریلی ملک نواز ،گل اسلام ،الیاس سندھو ،اقبال شاہ ،یوسف خان کی قیادت میں اسلامیہ کالج ،واٹر بورڈ کی ریلی چیئرمین جوزف صنم ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،چن زیب ،ناظم خان ،اشر ف اعوان کی قیادت میں لیاری پمپنگ اسٹیشن سے نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا کہ ذیادتیوں کے خاتمے کے لیے لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی 7مئی کی کال پر لبیک کہتے ہیں صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین کی طرح کراچی کے بلدیاتی ملازمین بھی7مئی کو کراچی پریس کلب کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے ۔اس موقع پر کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی ،سن کوٹہ ،فوتگی کوٹہ پر ملازمتوں کی فراہمی ،بلدیاتی ملازمین کو اپ گریڈ کرنے ،آکٹرائے ضلع ٹیکس میں 2010سے اضافہ کرنے ،بلدیاتی ملازمین کو بروقت تنخواہوں ،پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے ،واٹر بورڈ میں جلد ازجلد ریفرنڈم کے انعقاد ،میڈیکل کی سہولتوں کی فراہمی ،فائر فائٹرز کو10ماہ کا فائر رسک الائونس ادا کرنے ،یوٹیلیٹی الائونس ،پروجیکٹ الائونس ،سیکریٹریٹ الائونس کی ادائیگی کرنے کے مطالبے پیش کیے گئے ۔

ریلی سے واٹر بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،سینئر وائس چیئرمین ناظم خان ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،مشینری پول کے صدر کیپٹن شبیر جدون ،بلدیہ شرقی کے جان محمد بلوچ ،گل اسلام ،الیاس سندھو ،یوسف خان ،ویٹرینری ڈیپارٹمنٹ کے مہنگا خادم ،فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے شاہد قادری ،بلدیہ ملیر کے یوسف بھٹی ،بلدیہ غربی کے شکورتنولی اور دیگر نے بھی خطاب کیا