لیبر فیڈریشن بلا امتیاز و تفریق ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے مزدورں کی آواز ہر سطح پے بلند کریگی، توقیر احمد

منگل 1 مئی 2018 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان ہاوس میں لیبر فیڈریشن کے تمام ذمہ داران کا اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس کی صدارت صدر لیبر فیڈریشن توقیر احمد نے کی اس اجلاس میں نائب صدور لیبر فیڈریشن واصف حنیف ، سعید احمد اور دیگر مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی اس اجلاس میں 8 مئی 2018کو ہونے والے یوم مئی( لیبر ڈی) کے سلسلے میں واٹر & سیوریج کے ہیڈ آفس کے سامنے منعقد ہونے والے عظیم و شان اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا صدر توقیر احمد نے مزید کہا کہ لیبر فیڈریشن بلا امتیاز و تفریق ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے مزدورں کی آواز ہر سطح پے بلند کریگی اس موقع پر لیبر فیڈریشن نے شکاگو میں مرنے والے مزدورو ں کیساتھ اظہار یکجحتی بھی کیا اور ان مزدورو ں کو خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ عنوان :