دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے آغاز سے قبل ہی آئی سی سی نے قومی ٹیم پر بجلی گرا دی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے 2 پوائنٹس کی کمی کردی گئی، بھارت کی ٹیم نے 4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی

منگل 1 مئی 2018 20:37

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے آغاز سے قبل ہی آئی سی سی نے قومی ٹیم پر بجلی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان 2 پوائنٹس کی کمی کے باوجود 7 ویں پوزیشن پر برقرار رہی۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں کے پوائنٹس میں کمی بیشی ہوئی ہے تاہم ان کی پوزیشنز برقرار رہیں۔ بھارت کی ٹیم نی4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ جنوبی افریقہ کے 5 پوائنٹس کم ہوئے ہیں تاہم وہ اب بھی دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بدستور ساتویں پوزیشن پر برقرار ہے۔بنگلہ دیش آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔ آئر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں پاکستان کے خلاف میں کھیلے گی جبکہ افغانستان کا طویل فارمیٹ میں پہلا مقابلہ نمبر ون بھارت سے 14 سے 18 جون تک بنگلور میں ہو گا۔