رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 1 مئی 2018 20:37

کراچی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے بلال کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان وسیم اور اسامہ کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور کاروائی میں رینجرز نے بلال کالونی اور دھابیجی کے علاقوں سے 3 ملزمان عبدالطیف وار عرف ناصر کشمیری، غلام سرور بروہی اور عبدالرضا جتوئی کو گرفتار کیا جو منشیات اور گٹکا فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئیں جبکہ تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔