Live Updates

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،تحریک انصاف کے معافی مانگنے پر رانا ثنا اللہ کا نیا پینترا

کسی مخصوص خاتون کو نشانہ نہیں بنایا،عمران نےتوعائشہ گلالئی کوفون پرمیسجزبھیج کرہراساں کیا،رانا ثنا اللہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 18:41

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،تحریک انصاف کے معافی مانگنے پر رانا ثنا اللہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،تحریک انصاف کے معافی مانگنے پر رانا ثنا اللہ نے نیا مطالبہ کر دیا۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران معافی چھوڑیں صرف اپنابلیک بیری دے دیں،عمران نےتوعائشہ گلالئی کوفون پرمیسجزبھیج کرہراساں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے بیہودہ زبان استعمال کرنے پر جب تحریک انصاف نے معافی کا مطالبہ کیا تو رانا ثنا اللہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مجسم تصویر دیتے ہوئے عمران خان سے مطالبہ کرنے لگے ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران معافی چھوڑیں صرف اپنابلیک بیری دے دیں، معافی مانگ لوں گا۔عمران نےتوعائشہ گلالئی کوفون پرمیسجزبھیج کرہراساں کیا،انکا کہنا تھا کہ میں نے کسی مخصوص خاتون کو نشانہ نہیں بنایا۔میں نےتوصرف 2011 اور2018 کےجلسوں کاموازنہ کیاتھا۔یاد رہے کہ کل رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کے حوالے سے انتہائی بیہودہ زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ مینار پاکستان جلسے میں شریک خواتین کے ٹھمکے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات