Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کے بیان پرمعافی مانگ لی

رانا ثنا اللہ کے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے معافی مانگتا ہوں ، شہباز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 18:49

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کے بیان پرمعافی مانگ لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کے بیان پرمعافی مانگ لی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے معافی مانگتا ہوں۔رانا ثنا اللہ کے بیان پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے معافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف لاہور میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس دوران انہوں نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر عوام سے معافی مانگ لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے معافی مانگتا ہوں۔یاد رہے کہ کل رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کے حوالے سے انتہائی بیہودہ زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ مینار پاکستان جلسے میں شریک خواتین کے ٹھمکے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات