میں نے نواز شریف سے متعلق بیان دیا ہی نہیں نہ ہی میری کسی صحافی سے بات ہوئی ، آصف علی زرداری

نوا ز شریف کو بیان دینا ہے تو دیں میرے بیان کا بہانہ نہ بنائیں ، سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کی وضاحت

منگل 1 مئی 2018 20:37

میں نے نواز شریف سے متعلق بیان دیا ہی نہیں نہ ہی میری کسی صحافی سے بات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وضاحت کی ہے کہ میں نے نواز شریف سے متعلق بیان دیا ہی نہیں اور نہ ہی میری کسی صحافی سے بات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے متعلق کوئی بیان نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کسی صحافی سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نوا ز شریف کو بیان دینا ہے تو دیں میرے بیان کا بہانہ نہ بنائیں ۔