پشاور کے علاقے گلبرگ کی خواتین سوئی گیس بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں

منگل مئی 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پشاور کے علاقے گلبرگ کی خواتین سوئی گیس بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔

(جاری ہے)

لکڑیاں جلانے پر مجبورہوگئے پشاورکے شہری علاقے گلبرگ کی خواتین نے گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،خواتین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس دنوں سے علاقے میں گیس غائب ہے ،بچے صبح بغیرناشتے کے اسکول جاتے ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے،خواتین کا کہنا تھا کہ گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔