پشاورہائی کورٹ نے شریفہ بی بی کیس میں پولیس سے چودہ دن میں واقعے کی پراگراس رپورٹ طلب کرلی

منگل 1 مئی 2018 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پشاورہائی کورٹ نے ڈی آئی خان کی شریفہ بی بی کیس کی سماعت کے دوران پولیس سے چودہ دن میں واقعے کی پراگراس رپورٹ طلب کرلی۔ڈی آئی خان میں بے حرمتی کا شکار شریفہ بی بی کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی ۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقار احمد اور ڈی ایس پی کولاچی خالد عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں ملوث نو میں سے آٹھ گرفتار ہو چکے ہے ۔ مرکزی ملزم سجاول کی گرفتار تاحال نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کولاچی خالد عثمان نے بتایا کہ ملزم سجاول کی گرفتار کے لیے کوششیں جاری ہے۔ ملزم کی ایک سو اٹھتیس کنال بارہ مرلے کی زمیںقرق جبکہ تمام اکاونٹس بھی منجمند کئے گئے ہیں۔ ملزم کا شناختی کارڈ بھی بلا ک جبکہ نام بھی ای سی ایل پر ہے۔ شریفہ بی بی کے وکیل نے کہا کہ متاثرہ بچی کی جو ویڈیو بنائی گئی تھی وہ پولیس نے ابھی تک برآمد نہیں کی۔ ملزم رحمت اللہ نے ویڈیوں بنائی تھی اس پر دہشت گردی کے دفعات لگائی جائے ۔ عدالت نے چودہ روز کے اندر کیس میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پندرہ مئی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :