ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے بیوہ خاتون کو اس کی 2 دکانوںکی ملکیت کا قبضہ دلادیا

منگل 1 مئی 2018 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت بیوہ خاتون کو اس کی دکانوں کا قبضہ دوبارہ دلا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عباس خان آفریدی کے دفتر میں بیوہ فضل حسین نے شکایت درج کرائی کہ اس نے ابرار کو 2دکانیں کرائے پر دی تھیں جن کا کرایہ کچھ عرصہ ابرار باقاعدگی سے انہیں دیتا رہا لیکن گزشتہ 2سال سے اس نے ایک پائی بھی کرائے کی مد میں نہیں دی اور نہ ہی دکانوں کو خالی کیا ہے جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فوراًً ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ دکانوں کا قبضہ ابرار سے چھوڑوا کر بیوہ فضل حسین کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر عباس آفریدی کا کہنا تھاکہ کسی کو کسی دوسرے شخص کی املاک پر غیرقانونی قبضہ جمانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور ایسے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :