پسنی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

منگل 1 مئی 2018 20:39

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پسنی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر پسنی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، آج پسنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ثنااللہ ولد لشکری وارڈ نمبر3 پسنی کوبھاری مقدار میں منشیات کے ساتھ گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایچ او پسنی پولیس زاہد حسین نے کہا کہ پسنی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسنی میں منشیات کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ منشیات ایک زہر ہے اور نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات فروشوں کا قلع قمع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :