سابق اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے کے برطانوی شاہی خاندان کی خاتون کیساتھ ناجائز جنسی تعلقات استوار ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 1 مئی 2018 19:12

سابق اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے کے برطانوی شاہی ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء) سابق اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے کے برطانوی شاہی خاندان کی خاتون کیساتھ ناجائز جنسی تعلقات استوار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم سابق اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے آتش تاثیر کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ آتش تاثیر کے برطانوی شاہی خاندان کی خاتون کیساتھ ناجائز جنسی تعلقات استوار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف خود آتش تاثیر نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

آتش تاثیر نے ایک برطانوی اخبار میں لکھے گئے آرٹیکل میں کیا ہے۔ آتش تاثیر کا بتانا ہے برطانوی شاہی خاندان کی لیڈی گیبریلا کیساتھ ان کا تعلق 3 سال تک قائم رہا۔ اس دوران وہ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب رہے۔ آتش تاثیر بتاتے ہیں کہ وہ لیڈی گیبریلا کیساتھ ان کے شاہی محل میں بھی رہائش پذیر رہے اور وہاں ان دونوں نے جنسی تعلقات بھی استوار کیے۔ سابق اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے کے ان انکشافات کے بعد برطانوی میڈیا میں بھونچال آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شاہی خاندان کی شہزادی کی شادی میں محض کچھ روز باقی ہیں۔