موٹر کار کی ٹکر سے تھانہ درگئی کے سینئر محرر مہتشم باچا کابیٹا شدید زخمی

منگل 1 مئی 2018 20:39

ملاکنڈ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) موٹر کار کی ٹکر سے تھانہ درگئی کے سینئر محرر مہتشم باچا کابیٹا شدید زخمی ہو گیا ۔ لیویز نے موٹر کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے موٹر کار تحویل میں لے لی ہے ۔

(جاری ہے)

آصف علی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق:۔ درگئی پھاٹک میں سینئر لیویز محرر میاں مہتشم باچا کا بیٹا آصف علی موٹر کارجسے قاسم ولد بحرہ مند سکنہ باڈوان لوئر دیر چلارہاتھا کے ٹکر سے شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر درگئی ہسپتال لایاگیا جہاں سے پشاور کے ہسپتال کو ریفر کر دیا گیا ہے۔