نوشہرہ،تیزرفتاررکشہ گہری کھائی میں جاگرا،ایک ہی خاندان کے دس افرادزخمی

منگل مئی 20:39

نوشہرہ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) نوشہرہ زیارت کاکاصاحب روڈ پر پیران کے قریب تیز رفتار رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گیا۔ ایک ہی خاندان کے دس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا جن میں سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اکرام اللہ ولد مکرم ساکن چھوٹا لاہور صوابی نے زخمی حالت میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ تیز رفتار رکشہ میں صوابی چھوٹا لاہور سے زیارت کاکاصاحب سیر اور زیارت کے لیے آئے واپسی میںڈرائیور گاڑی کا توازن کھو بیٹھا اور رکشہ پیران کے قریب گہرائی کھائی میں جاگرا۔

تیز رفتار رکشہ نعمان ولد ابراہیم چلا رہا تھا۔ میرے اور نعمان سمیت بیس سالہ عائشہ دختر مکرم، شازیہ، بشریٰ دختر ثمین ، ستائیس شبنم دختر اکرام، جلال، بلقیس، امان، صباء گل ساکنان چھوٹا لاہور زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو فوری طو رپر ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیا جہاںپرتمام زخمیوںکو علاج معالجے کے بعد فارغ کردیاگیا۔یوں زیارت کیلئے آنے والے زائرین جو چھٹی کا دن سکون سے منانے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔