گلوکارہ میشا شفیع نے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل مئی 19:27

گلوکارہ میشا شفیع نے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) گلوکارہ میشا شفیع نے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرنے کے بعد گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کو شدید تنقید اور دباو کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس تمام صورتحال میں میشا شفیع اور ان کے شوہر محمود رحمان نے کینیڈا میں مستقل طور شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انہوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جب کہ ان کے بچوں کو کینیڈین حکومت کی جانب سے پی آر کارڈ بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ ان کارڈز کی بدولت کینیڈا میں 2 سال 9 ماہ گزارنے کے بعد میشا شفیع اور ان کے شوہر کو بھی کینیڈین شہریت مل جائے گی۔ واضح رہے کہ علی ظفر نے خود پر لگنے والے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے گلوکارہ کو قانونی نوٹس بھجوا رکھا ہے۔ تاہم اب میشا شفیع کے بیرون ملک روانہ ہونے کی صورت میں قانونی جنگ تعطل کا شکار ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :