رشکئی صنعتی زون پر کام کا افتتاح اگلے مہینے کیا جائیگا،،پرویزخٹک

زون کے قیام سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے علاوہ لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنے گی،،وزیراعلی خیبرپختونخوا

منگل 1 مئی 2018 20:42

رشکئی صنعتی زون پر کام کا افتتاح اگلے مہینے کیا جائیگا،،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ رشکئی صنعتی زون پر کام کا افتتاح اگلے مہینے کیا جا رہا ہے جس کی بدولت علاقے میں معاشی سرگرمیوں کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے علاوہ لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنے گی انہوں نے ازمک حکام کو ہدایت کی کہ اس صنعتی زون میں روزگار اور کاروبار ی سرگرمیوں کے سلسلے میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے کیونکہ انہوں نے اس مقصد کیلئے اپنی قیمتی اراضی وقف کی اور مزید کئی قربانیاں دی ہیں وہ وزیر اعلی ہاس پشاور میں رشکئی زون کے اراضی مالکان کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس میں ازمک ، سرحد ترقیاتی ادارہ ،صوبائی ہاسنگ اتھارٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس موقع پراراضی مالکان، سرحد ترقیاتی ادارہ اور ہاسنگ اتھارٹی کے مابین معاہدہ بھی طے پایا جس کے تحت صنعتی زون کی کاروباری و رہائشی سہولیات اور سرگرمیوں میں مالکان کو مناسب مراعات دی جائیں گی وزیر اعلی نے صنعتی زون میں مقامی لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع کے علاوہ تربیتی اور قرضوں کی سہولیات میں بھی ترجیح دینے کی ہدایت کی تاکہ وہ صوبے کی صنعتی اور معاشی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اہل علاقہ اور اراضی مالکان ان سہولیات سے مناسب استفادہ کرتے ہوئے صنعت و حرفت کی ترقی میں ازمک اور دیگر اداروں سے پورا تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :