فاروق ستار کو خواتین اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمشن میں دائر درخواست کے خلاف قانونی نوٹس

اگست کو بھی آپ نے مائوں بہنو اور بیٹیوں کو جیل بھیجا،الیکشن کمیشن میں آپ نے ایک دفعہ پھر بہن بیٹی پر الزام لگایا،ترجمان پی ایس پی

منگل مئی 20:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) ترجمان پاک سر زمین پارٹی نے اپنے بیان میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی اراکین صوبائی اسمبلی کے فاروق ستارکو قانونی نوٹس دیئے جانے ہمت اور بہادری سے اپنی عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے قانونی جنگ لڑنے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ 22 اگست کو بھی فاروق ستار نے صرف مائوں اور بہنوں کو گرفتار کروایا انکو ہتھکڑیاں لگا کر سرعام عدالتوں میں رسوا کیا اس وقت فاروق ستار اور انکے ہمنوا صرف اپنے لئے معافی کے طلبگار تھے انہوں نے کہا کہ لوگ تو اپنی بہن بیٹی کی عزت کی خاطر اپنی جان دے دیتے ہیں مگر افسوس فاروق ستار اور انکے ہمنوا ان غیرت مندوں میں شامل نہیں انہوں نے کہا کہ کہ قانونی نوٹس کے اجرا کے 7 یوم کے اندر فاروق ستار صاحب کو ناصرف غیرمشروط معافی مانگتے ہوے اس قانونی نوٹس کا جواب دینا ہوگا بصورت دیگر انکے خلاف مقدمہ دائر کیا جانے کے لئے قانونی راستہ اپنایا جائے گا