ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شب برا ت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

شہر بھر کی مساجد میں نماز عشاکے اجتماعی عبادات،شب بیداری، درود و سلام،صلوا التسبیح،ذکر و اذکار کی محفلوں،قصیدہ بردہ شریف،اور خصوصی نوافل اد اکیے گئے ،

منگل مئی 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شب برا ت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی ،شہر بھر کی مساجد میں نماز عشاکے اجتماعی عبادات،شب بیداری، درود و سلام،صلوا التسبیح،ذکر و اذکار کی محفلوں،قصیدہ بردہ شریف،اور خصوصی نوافل اد اکیے گئے ،عبادت گزارو ں نے ملکی سلامتی و ترقی، امن و استحکام ، اور امت مسلمہ کی سربلند ی کے لیے خصوصی دعا ئیں مانگیں اور پروردگار کے حضور سر بسجود ہو کر گڑ گڑا کر استغفار کیااور رزق میں کشادگی کی دعائیں مانگیں جبکہ علماکرام نے شب برات کے فضائل بیان کیے ۔

اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے قبرستانوں اور بزر گاردین با الخصوص در گارہ سید عبد اللہ شاہ غازی کلفٹن ، درگاہ سید قطب عالم شاہ بخاری جامعہ کلاتھ ،درگاہ سید غایب شاہ بخاری، درگاہ سید نور علی شاہ ،سید مصری شاہ بخاری و دیگر مزارات کا رخ کیا۔

(جاری ہے)

اپنے پیاروں کی قبروں پر پانی ڈالا، پھول چڑھائے او ر فاتحہ خوانی کی۔

قبرستانوں کے باہرزائرین کی رہنمائی کے لیے مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی سبیلیںا ور استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ قبرستان کے باہر گلاب کے پھولوں کی پتیاں ،اگر بتی و موم بتی، عرق گلاب سمیت دیگر اشیاکی فروخت کے بھی اسٹالز قائم تھے۔مختلف قبرستانوں کے باہر گلاب کی پتیاں ڈیڑھ سو سی200روپے کلو ،اگر بتی کے پیکٹ20سی30روپے اور عرق گلاب کی بوتل30روپے میں فروخت کی گئی ۔

شہریوں کی قبرستان آمد اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔گورکند اور ان کے اہلخانہ نے قبرستان آنے والے شہریوں کو پانی سپلائی کیا۔ فی کین20سی30روپے معاوضہ وصول کیاجبکہ شہریوں نے رضاکارانہ طور پر بھی ان کی امد اد کی ۔شب برات پر مساجدو امام بارگاہوںمیں عبادت کی غرض سے آنے والوں نے چراغاںکیا ۔ شہر کی بڑی مساجدوںکوبرقی قمقوں کے ذریعے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ۔

نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جامع مسجد گلزار حبیب،سولجر بازار، کنز الایمان، دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ،مکی مسجد جوبلی، مدنی مسجد عزیز آباد و یگر میں خطبات کے دوران 15ویں شعبان المعظم کے فضائل بیان کرتے ہوئے علماکرام نے کہا کہ شب برات بندوں پر رب العالمین کی خاص عنایت اور رحمت ہے امت مصطفی کی امتیازی شان ہے کہ اللہ تعالی نے شب برات میں بخشش ومغفرت کا موقع دیا تاکہ بندہ اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرے اور پروردگار کے بتائے ہوئے راسے پر چلیں۔

جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام شب برا ت کے موقع پر شہر بھر کی مساجد میںعبا دات الہی،تو بہ استغفا ر کے ساتھ اللہ کے حضو ربخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت و عا فیت ،ملک پاکستان کی سلامتی ،امن و استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیںکی گئیں،بعد نماز مغرب خصوصی نوافل اداکئے،صلوالتسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعا ں کااہتمام کیا گیا ۔

شب برا ت کے مرکزی روح پرور اجتماع سے میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں علا مہ سید شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کیا اور دعاکرائی جبکہشب برا ت کے دیگر مقامات پرمولانا ابرار رحمانی، مولانا خلیل الرحمن چشتی،صوفی محمد حسین لاکھانی ،مولانا محمد نا صر خا ن نے شب برا ت کے فضا ئل بیان کر تے ہو ئے کہا کہ شعبا ن المعظم کی پند رہو یں شب کی بے شما ر فضیلت، بر کت اور اہمیت ہے۔

شب برا ت توبہ ،استغفا ر ،بخشش و مغفرت احتساب عمل کی رات ہے اس رات رب اپنے بندوں پر خصوصی رحمت فرماتا ہے ،ایمان کا تقاضہ ہے کہ اس رات رب کی رضا کے حصول کی خا طر احکام قرآنی اور اسوہ رسالت پر عمل پیرا ہو نے کا عہد کیا جائے ۔مقررین نے کہا کہ اس رات اللہ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں نبی کریم اکی تعلیما ت کے مطا بق عبا دت الہی میں مشغول ہو کر ہی اللہ کی رحمت کوحا صل کیا جاسکتاہے۔

علما اہلسنت نے مزیدکہا کہ آج ہم بحیثیت قوم ذلت و رسوائی ،بدامنی ،رزق کی تنگی ، خو ف و دہشت کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں اس سے چھٹکارے کیلئے اجتماعی طور پر تو بہ و استغفار اور دعا کے ذریعے رب کو راضی کر نے کی کوشش کر نا ہو گی۔انہو ں نے کہا کہ بد نصیب ہیں وہ لوگ جو آتشبازی کر کے اس مقدس رات کا تقدس پامال کر کے اللہ کو ناراض کرتے ہیں ۔ok

متعلقہ عنوان :