حافظ آباد،پاور لومز لیبر یونین کے زیر اہتمام مزدورریلی نکالی گئی

منگل مئی 20:44

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاور لومز لیبر یونین کے زیر اہتمام یہاںمحلہ میاں دا کوٹ سے ایک مزدورریلی نکالی گئی جس کی قیادت یونین کے صدر محمد امجد علی اور جنرل سیکریٹری مزمل حسین انصاری نے کی۔ ریلی شہر کی مختلف شاہرائوں سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مزدوروں نے شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروںکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بینرز اٹھارکھے تھے۔ بعدازاں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزدور راہنمائوں محمد امجد علی اور مزمل انصاری نے کہا کہ مزدور کی زندگی دن بدن بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث اجیرن ہوتی چلی جارہی ہے۔حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ مزدروں کو ریلیف دینے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :