ہائی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ،ملک بھر سے 1200میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 19:43

ہائی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ،ملک بھر سے 1200میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :ہائی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرنے سے ملک بھر سے 1200میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرنے سے ملک بھر میں 1200میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ ایل این جی کے تین پاور پلانٹس ٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہونے کے باعث 3600 میگا واٹ کی اضافی بجلی بھی بند ہوگئی۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں 6ہزار میگا واٹ شارٹ فال ہوگیا۔ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی صارفین سے اس عارضی دورانیہ میں تعاون اور بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل کردی۔

متعلقہ عنوان :