نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کی25سالہ سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

منگل مئی 20:44

لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) کاہنہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کی25سالہ سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا ،،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں 25سالہ سہیل کو جو کہ سنٹرل پارک ہائوسنگ سوسائٹی میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی ختم کر کے اپنے والد کے ساتھ گھر واپس جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے راستہ روک کر نامعلوم وجوہات کی بنا پر سیدھی فائرنگ کرنا شروع کردی جس سے سہیل شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے فرانزک لیبارٹری بھجواتے ہوئے مقتول کے والدیوسف کی مدعیت میں نامعلو م ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔