ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

منگل مئی 20:44

لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) شفیق آباد کے علاقہ سے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اس کے 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،،پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ اور سنگین مقدمات میں ملوث آصو ڈکیت گینگ کے سرغنہ آصف عرف آصو کو اس کے دوساتھیوں شہباز اور غلام قادر سمیت گرفتار کرلیا،،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 6موبائلز،3پسٹل بمعہ گولیاں اور ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :