Live Updates

پیپلز پارٹی اپنے سابقہ ادوار حکومت کی کرپشن کا جواب دے ،بابر یوسفزئی

روٹی ، کپڑا اور مکان کے نام پر بلوچستان کی عوام کو لوٹا گیا ، قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے بلاول محترمہ کے قاتلوں کا پتہ لگائیں

منگل 1 مئی 2018 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہماری قیادت پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں جتنا نقصان پیپلز پارٹی نے ملک اور صوبے کو پہنچایا ہے کسی جماعت نے نہیں پہنچایا پیپلز پارٹی بلوچستان میں لوٹ مار اور سابقہ دور حکومت میں کرپشن کا جواب دے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے بلوچستان کو غربت ، بیروزگاری اور لوٹ مار دی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت ہماری قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی کرپشن اور لوٹ مار سے عوام کو آگاہ کرے بلاول زرداری سب سے پہلے یہ بتائیں کہ 5 سالہ دور حکومت کے باوجود وہ بی بی کے قاتلوں کا کیوں پتا نہیں لگا سکے کہیں بی بی کے قاتل ان کے گھر میں تو موجود نہیں ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی عوام کی دل کی دھڑکن بن چکی ہے، جس کا واضح ثبوت مینار پاکستان لاہور کا کامیاب جلسہ ہے ہم سب جماعتوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ اس جلسے کے مقابلے میں آدھا جلسہ کرکے دیکھائے ،انہوں نے ہزارہ برداری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر بے گناہ افراد کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں لیکن کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ پاک فوج، ایف سی یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مورد الزام ٹہرائے سیکیورٹی اداروں نے صوبے میں امن قائم کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے پوری قوم اپنے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات