دبئی کا اقامہ بیرون ممالک آمد و رفت کیلئے حاصل کیا تھا: سابق وزیراعظم نواز شریف کی انوکھی منطق

muhammad ali محمد علی منگل 1 مئی 2018 20:09

دبئی کا اقامہ بیرون ممالک آمد و رفت کیلئے حاصل کیا تھا: سابق وزیراعظم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے انوکھی منطق دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کا اقامہ بیرون ممالک آمد و رفت کیلئے حاصل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور نااہل قرار دیے گئے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دبئی کے اقامہ کے حوالے سے انوکھی وضاحت پیش کی ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ دبئی کا اقامہ رکھنا ان کیلئے مجبوری تھی۔

(جاری ہے)

اگر وہ دبئی کا اقامہ نہ رکھتے تو پھر بیرون ملک کیسے آتے جاتے۔ اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں نے ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ بیرون ممالک سفر کرنے کیلئے اقامہ کی نہیں بلکہ پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔