تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق الفاظ واپس لیتا ہوں، رانا ثناء اللہ نے

عمران خان بھی گلالئی سے معذرت کریں، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی عزت کرتا ہوں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل مئی 21:14

تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق  الفاظ واپس لیتا ہوں، رانا ثناء اللہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق اد ا کئے گئے الفاظ واپس لیتا ہوں عمران خان بھی گلالئی سے معذرت کریں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی عزت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میں نے میڈیا پر جو بات کی اس کے ایک فقرے کو اچھالا جا رہا ہے میں ایک سیاسی کارکن ہوں ۔ کسی کے کردار پر بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان خواتین کی جتنی عزت کرتے ہیں وہ سب کے سامنے ہے تحریک انصاف ،شیریںمزاری اورعمران خان عائشہ گلالئی سے معذرت کر لیں میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں میرے لئے تمام سیاسی کارکن باعزت اورقابل احترام ہیں ۔