آئیسکو اپنے ان جفاکش ساتھیوں کے حوصلے اور محنت کی ہی وجہ سے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سرافہرست ہے،آئیسکو چیف باسط زمان احمد

منگل 1 مئی 2018 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے پاکستان اورآئیسکوکے محنتی اور جفاکش مزدورں کو یوم مئی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو اپنے ان جفاکش ساتھیوں کے حوصلے اور محنت کی ہی وجہ سے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سرافہرست ہے۔اس کے یہ محنتی اور جفاکش مزدور جو کہ سخت گرمی اور سخت سردی کے موسم میں یا کسی بھی نامناسب حالات میں دن رات لائنوں پر کام کرنے کو اپنا شعار جانتے ہیں اوراپنے معزز صارفین تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی میںہمیشہ مصروف عمل رہتے ہیں۔

ہمارے یہ مزدورساتھی ہماری کمپنی کا سرمایہ افتخار ہیں۔آئیسکو چیف نے کہا کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اس ملک کے محنت کشوں، مزدورں کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکوچیف نے لائن سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو کو آپ پر فخر ہے۔آئیسکو چیف نے اپنے ان جفاکشوںسے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسی لگن اور دلجمی کے سات اپنے معزز صافین کی سہولیات کا خیال رکھیں اور اپنے صارفین کی شکایات کا ازالہ مزید بہتر طریقے سے ممکن بنائیں۔

صارفین کی تمام شکایات خاص طور پر بجلی بندش کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔ آئیسکو چیف ایگزیکٹو باسط زمان احمد نے مزید کہا کہ ہمارے لئیے صارفین کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔صارفین کے مفاد کا تحفظ اور انہیں بہترین سروسز مہیا کر نا آئیسکو کی پہچان ہے ۔ آئیسکو اپنے قابل، محنتی اور ایماندارمزدور سٹاف، افسران و عملہ کی ہمیشہ ہر میدان میں حوصلہ افزائی کرتا رہے گا اور آئیسکو انتظامیہ اپنے لائن سٹاف کی عظمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتی ہے۔