Live Updates

قوم الیکشن کی طرف جا رہی ہے ،امید ہے فری اور فیئر الیکشن ہوں گے،اسی میں جمہوریت اور پاکستان کی بقا ہی:شہبازشریف

جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے 10برس کے دوران بے مثال اقدامات کئے گئے، 31فیصد آبادی کے لئے 42فیصد ترقیاتی فنڈ ز رکھے گئے ، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ سے سی پی این ای وفد کی ملاقات سی پی این ای کے وفد کا شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین،سرکاری اشتہارات کے اجراء اور ادائیگیوں پر محکمہ اطلاعات پنجاب کی کارکردگی کی ستائش محکمہ اطلاعات نے اشتہارات کی تقسیم کیلئے فول پروف طریقہ کار اپنا یا ہوا ہے،آپ کی ٹیم انتہائی فعال او رمتحرک انداز میں کام کررہی ہی:وفد سی پی این ای

منگل 1 مئی 2018 21:14

قوم الیکشن کی طرف جا رہی ہے ،امید ہے  فری اور فیئر الیکشن ہوں گے،اسی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد نے صدر سی پی این ای ضیا شاہد کی قیادت میں یہاں ملاقات کی- وفد نے سرکاری اشتہارات کے اجراء اور ادائیگیوں پر محکمہ اطلاعات پنجاب کی کارکردگی کو سراہا-صدر سی پی این ای ضیاء شاہد نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب میں اشتہارات کی تقسیم شفاف طریقے سے ہو رہی ہیں اورمحکمہ اطلاعات نے اشتہارات کی تقسیم کے لئے فول پروف طریقہ کار اپنا یا ہوا ہی-آپ کی ٹیم انتہائی فعال او رمتحرک انداز میں کام کررہی ہی-وفد سی پی این ای نے صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے دن رات محنت کرنے پر محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی محنت کے سبھی مداح ہیں-انہوںنے کہاکہ گزشتہ 10برس میں پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں-سندھ میں گزشتہ 10برس کے دوران کام نہیں ہوئے بلکہ سندھ کو ریورس گیئر لگا ہے اس لئے سند ھ میں بھی شہبازشریف ہونا چاہیی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم الیکشن کی طرف جا رہی ہے ،امید ہے کہ فری اور فیئر الیکشن ہوں گے -اسی میں جمہوریت اور پاکستان کی بقا ہے - انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیادپر ہوں گے اورووٹر کارکردگی پر ہی ووٹ ڈالے گا - اس ضمن میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہی-انہوںنے کہاکہ حقائق کو حقائق کے طو رپر سامنے لایا جانا چاہیے اسی میں پاکستان کا فائدہ ہی-بے بنیاد الزامات پاکستان کے مفاد میں نہیں - وزیراعلی نے کہاکہ سی پی این ای کی جانب سے محکمہ اطلاعات کی تعریف خوش آئند ہے اور میں محکمہ اطلاعات کی پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں - انہوںنے کہاکہ الیکشن میں سب کو یکساں مواقع ملنے سے ہی پاکستان کا مستقبل تابناک ہوگا -عمران خان کو کے پی کے میں 11نکات پر عملدرآمد کرنے کا شاندار موقع ملالیکن انہوںنے فائدہ نہیں اٹھایا- ہم نے پنجاب میں ہر شعبہ کی بہتری کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں- وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان 70برس سے ہچکولے لے رہا ہے اوراب اس وطن عزیز کو سب نے ملکر مشاورت کے ساتھ آگے لیکر جانا ہے - گھبرانے کی قطعا ضرورت نہیں پاکستان کا مستقبل روشن ہی- انہوںنے کہاکہ ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے -پنجاب کے ساتھ دیگر صوبوں کی ترقی بھی ضروری ہی-وزیراعلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے 10برس کے دوران بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں -جنوبی پنجاب کی 31فیصد آبادی کے لئے 42فیصد ترقیاتی فنڈ ز رکھے گئے اور ہر پروگرام میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ 10فیصد زائد رکھا گیا- وزیراعلی نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خوا ہ ہوں -صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن ، رانا مشہود احمد، زعیم حسین قادری، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، پریس سیکرٹری وزیراعلی شعیب بن عزیز ، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، ڈی جی پی آر شاہد اقبال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات