دین اسلام خالق کا عطاکردہ اور خالق نے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ دیاہے ،

عبداللطیف خالد چیمہ استحصالی نظام سے جان چھڑانے کا واحد راستہ قرآنی وآسمانی تعلیمات کاعملی نفاذ ہے ،یوم مزدور پر پیغام

منگل 1 مئی 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے یوم مئی (یوم مزدور)کے حوالے سے کہاہے کہ دین اسلام خالق کا عطاکردہ ہے اور خالق نے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ دیاہے ،اسلامی ونبوی تعلیمات کے مطابق مزدور کاپسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دینے کاحکم ہے اور مزدور ی پیغمبری پیشہ قراردیاگیاہے تاکہ لوگ رزق حلال کماکر دنیاکی آسائش حاصل کرسکیں،انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاںمزدوروں کے حقوق کے نام پر ہمیشہ مزدوروںکااستحصال کیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ اسلام کاعملی نفاذہوگا تو مزدور اورمزدور کے بچے معاشرے میںوہی مقام حاصل کرپائیںگے جومعاشرے کے بالادست طبقات کوحاصل ہیں ،انہوںنے کہاکہ استحصالی نظام سے جان چھڑانے کا واحد راستہ قرآنی وآسمانی تعلیمات کاعملی نفاذ ہے ۔

متعلقہ عنوان :