یوم مئی مزدوروں کے حقوق کی آواز اُٹھانے کی بجائے صرف ایک فیشن بن چکا ہے : اشرف عاصمی

منگل 1 مئی 2018 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) یوم مئی مزدوروں کے حقوق کی آواز اُٹھانے کی بجائے صرف ایک فیشن بن چکا ہے۔فائیو سٹار ہوٹلوں اور کلبوں میں مزدوروں کے حقوق کی باتیں زبانی جمع خرچ اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار مصطفائی جسٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین انسانی حقوق کے علمبردار صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ مزدورون کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مزدوروں کے نام پر بیوروکریسی کی لوٹ مار کو کسی نے نہیں روکا۔نوکر شاہی ہی مزدوروں کی فلاح بہبود کے پراجیکٹوں میں رکاوٹ ہے۔اُنھوں نے کہا کہ مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے والی لبیر کورٹس کی کارکردگی بھی صفر ہے۔ سالوں تک مقدمات چلتے ہیں۔حکومت مزدوروں کے ھقیقیی مسائل حل کرئے اور روٹی کپڑا تعلیم مکان صحت کی سہولتیں ہر مزدور کو دے۔مجلس مزاکرہ سے حذیفہ نوشاہی ، میاںمحمد عمر اورمیاں اکرم نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :