․راولپنڈی،گرمی کی شدت میں اضا فہ، شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈژشیڈنگ کا دورانیہ8گھنٹے، مضافا ت میں 14گھنٹے سے تجاوز کر گیا

سرکاری ، کمرشل اور گھریلو معمولات زندگی جام، بیشتر گنجان علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا واپڈا اور واسا کے مبینہ گٹھ جوڑ سے عوام گرمی اور پیاس سے بلبلا اٹھے عوامی حلقوں کا آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کااعلان

منگل مئی 21:18

․راولپنڈی،گرمی کی شدت میں اضا فہ، شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈژشیڈنگ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف ، موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آئیسکوحکام کی جانب سے ملک میں زیرو لوڈ شیڈنگ کے دعوے کے باوجود گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈژشیڈنگ کا دورانیہ8گھنٹے اور مضافاتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے سے تجاوز کر گیا شدید گرمی میں8سی14گھنٹے بجلی کی طویل بندش سے جہاں سرکاری ، کمرشل اور گھریلو معمولات زندگی جام ہو کر رہ گئے وہیں پر شہرکے بیشتر گنجان علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیاواپڈا اور واسا کے مبینہ گٹھ جوڑ سے عوام گرمی اور پیاس سے بلبلا اٹھے عوامی حلقوںنے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کااعلان کر دیا آئیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث صادق آباد، محمدی کالونی ، خرم کالونی ،مسلم ٹائون ، سرسید چوک ،ٹیپو روڈ، ڈھوک الٰہی بخش ،ڈھوک رتہ ، رتہ امرال ، پیرودھائی ، بنگش کالونی ، ڈھوک حسو،سٹلائٹ ٹائون ، خیابان سرسید اور اندرون شہر سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی جس سے پانی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی اور شہری 2ہزار روپے میں پانی کا ٹینکر اور100سی150روپے میں پینے کے پانی کے گیلن خریدنے پر مجبور ہو گئے شہریوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ پر فوری بند نہ کی گئی تو بیک وقت اسلام آباد ایکسپریس وے ، جہلم روڈ ، ائیرپورٹ روڈ ،،مری روڈ اور راول روڈ سمیت راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر دھرنے دینے کے ساتھ واپڈا کے متعلقہ دفاتر کا گھیرائو کیا جائے گا ۔