راولپنڈی میں بھی عالمی یوم مزدو ر انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا

سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے ،سیمینارز ،کانفرنسزاور تقریبات کا انعقاد ،شکاگو کے مزدوروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی اقدام سے دریغ نہیں کیا جائے گا،مزدور تنظیموں کا عہد

منگل مئی 21:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) شکاگو کے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی عالمی یوم مزدور منگل کے روز انتہائی جوش وخروش سے منایا گیااس موقع پرمختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اور جلوس نکالنے کے علاوہ سیمینارز ،کانفرنسزاور تقریبات منعقد کی گئیں جن میں شکاگو کے مزدوروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا مزدور تنظیموں نے یہ عہد کیا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی اقدام سے دریغ نہیں کیا جائے گاانہوں نے محنت کشوں کے حقوق کے لیے ملک سے سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے وڈیروں کا استحصال ، تسلط اور ان کی ظالمانہ اجارہ داریاں ختم کی جائیں تاکہ مزدور اور محنت کش عزت نفس ، معاشی عدل اور سماجی انصاف کی بنیاد پر اپنی زندگی بسر کر سکیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی لبنٰی ریحان پیرزادہ نے تقریب کے دوران اپنے خطاب کہا کہ یوم مئی مزدوروں اور محنت کشوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے کسی بھی ملک اور معاشرے کے مزدور اور محنت کش ملک کا اصل سرمایہ ہوتے ہیںانھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خادم اعلٰی پنجاب کی قیادت میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے محنت کشوں کو اپنی چھت کی فراہمی کیلئے لیبر کالونیاں، علاج معالجے کی سہولتوں کیلئے سوشل سیکورٹی ہسپتال اور ڈسپنسریاں اور محنت کشوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار محمد عامر صدیقی نے کہا کہ یکم مئی آج کا دن 1886 کے ان مزدوروں محنت کشوں کو سلام پیش کرنے کیلئے منایا جاتا ہے جنہوں نے جبرو استبداد کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے محنت کشوں، مزدوروں کے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں ایک عمارت میں تعمیر کے آغاز سے لیکر منزلوں کی تعمیر اور پھر آرائش زیبائش روز مرہ زندگی میں ہر شعبہ زندگی میں محنت کشوں ، مزدوروں کا کردار لائق تحسین ہے مگر آج بھی مزدور اپنے حقوق ، ضروریات زندگی سے محروم ہیں مزدوروں کیلئے اپنے بچوں کو صحت و تعلیم اور بنیادی ضروریات پوری کرنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن ایم اے ہارون شیخ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن ملکوں نے ترقی کی ہے اس میں مزدورو کا ہی کر دار ہے حکومتو چایئے کہ وہ مزدوروں کیلئے ایسی پالیسی مرتب کرے جس سے ان کے مسائل حل ہوں اور انھیں معاشرے میں مقام مل سکے اور وہ یہ عمل امیر بننے کیلئے نہیں بلکہ پیٹ کی آگ بجھانے اور دو وقت کی روٹی سے اپنے خاندان کا بھرم قائم رکھنے کیلئے مجبور ہیںاللہ نے محنت کش کو اپنا دوست قرار دیاہے چیرمین سول سوسائٹی سرکل وممبر اینٹی کرپشن لائرز فورم راولپنڈی راجہ ظفر اقبال،راجہ تنزیل ایڈووکیٹ و ممبر اینٹی کرپشن لائرز فورم راولپنڈی، ملک محمد رفیق ممبر سول سوسائٹی سرکل وممبر اینٹی کرپشن نے مزدور ڈے کے موقع پر مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کام میں ہاتھ بٹایا اس موقع پر راجہ ظفر اقبال نے کہا آج بھی مزدور اپنا اور بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں اور ملک کی اشرافیہ مزدور ڈے پر چھٹی سے لطف اندوز ہونے کے لیے پارٹیاں ارینج کر رہے ہیں ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی اسامہ قریشی نے ضلعی عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی مزدور محنت کشوں کی محنت کا ثمرہ ہے محنت کشوں کے حقوق کے لیے ملک سے سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ بے حد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ملک سے وڈیروں کا استحصال ، تسلط اور ان کی ظالمانہ اجارہ داریاں ختم کی جائیں تاکہ مزدور اور محنت کش عزت نفس ، معاشی عدل اور سماجی انصاف کی بنیاد پر اپنی زندگی بسر کر سکیںرکن کنٹونمنٹ بورڈحاجی ظفر اقبال نے کہا کہ اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی مزدور کے حقوق کا خیال رکھنے کے واضح احکامات جاری کر دیے تھے نبی ﷺ نے فرمایا کہ مزدور پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دو۔

اس حکم سے ثابت ہوتا ہے کہ دین اسلام میں مزدور کے حقوق کی اہمیت پر کتنا زور دیا گیا ہے حلال رزق کے حصول کے لیے محنت مشقت کے باعث مزدور کے جسم سے نکلنے والا پسینہ اور ہاتھوں پر پڑنے والے چھالے خدا کے نزدیک بہت اجر و ثواب کا باعث ہے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب راولپنڈی میں پاکستان ورکر فیڈریشن کیزیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میںکہا کہ ہر دور میں مزدوروں کے حقوق سلب کئے گئے مل مالکان مزدور کے خون پر اپنے محلات تعمیر کرتے ہیں، شاہانہ زندگی بسر کرتے ہیں لیکن وہ نہ کچھ مزدور کو دیتے ہیں اور نہ ہی خزانے کو ٹیکس دیتے ہیں، اس لوٹ مار کے نظام کو بدلنا ہو گامل مالکان کو خوش کرنے کیلئے حکومت نے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔

اس موقع پر پاکستان ورکر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اکرم بندہ،جاوید بلوچ، ظفراللہ نیازی،قاضی نعیم قریشی،عوامی ورکر پارٹی کے ملک خالد عبداللہ ،عوامی تحریک کے ملک طاہر جاوید،بابر مصطفوی،اور دیگرمزدور رہنمائوں شریک تھے۔