نصیرآباد، مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں

منگل 1 مئی 2018 21:25

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ملک بھر کی طرح نصیرآباد میں بھی مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیںشکا گو کے مزدوروں کو سرخ سلام بھی پیش کیا گیا مزدوروں نے ریلیاں میں اپنے حق میں درج نعروں والے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرویونین کے محمد قاسم کھوسہ درمحمد رند الہٰی بخش قادری مستری مزدور یونین کے صدر مستر ی ہارون رشید غلام رسول بگٹی غلام نبی نیچاری کلرک ایسوسی ایشن کے محمد حسین جونیجو کہا کہ18 ویں آئنی ترمیم کے بعد صوبوں قانون سازی تو کی مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا آج کا مزدور کسم پورسی کی زندگی گذار رہا ہے اور پوری مزدوری بھی نہیں ملتی پاکستانی محنت کشوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہونا گا ماضی میں اور حالیہ حکومت نے کھبی مزدورں کیلئے نرم گوشہ نہیں رکھا محنت کشوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے 1886ء کو شکاگو میں لاکھوں مزدوروں کا قتل عام کر کے ان کے حقوق صلب کرنے کی کوشش کی لیکن مزدوروں نے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھا کر ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں مزدوروں کی حالت ابتر ہی انہیں ان کے جائز حقوق نہیں دیئے جارہے ہیں حکومت نااہل اور کرپٹ ہے، وقت کے حکمرانوں نے مزدور طبقہ کو ریلیف نہ دینے کی قسم کھائی ہے جس کی وجہ سے آٰئے روز غریب، غریب تر اور امیر، امیر تر ہوتا جارہا ہے،

متعلقہ عنوان :