پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی لورالائی کے سینئر رہنما ء ملک نور محمد اوتمانخیل مستعفی لورالائی اتحاد پینل میں خاندان سمیت شامل ہوگئے

منگل 1 مئی 2018 21:25

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی لورالائی کے سینئر رہنما ء ملک نور محمد اوتمانخیل پارٹی سے مستعفی ہو کر لورالائی اتحاد پینل میں خاندان سمیت شمولیت اختیار کر لی انہوں نے اپنی رہائش گاہ کلی مہول میں اتحاد پینل کے سربراہ سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان اوتمانخیل کے اعزاز میں ایک بڑے عشائیے کا اہتمام کیاجس میں نوابزادہ محبوب جوگیزئی سمیت علاقے کے معتبرین ، علماء کرام اور بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے اس موقع پر ملک نور محمد اوتمانخیل نے لورالائی اتحاد پینل میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں پارٹی کا سب سے سینئر ساتھی تھا اور محمود خان اچکزئی کا رفیق خاص رہا ہوں مگر بد قسمتی سے آج پارٹی میں سینئر لوگوں کو نہ صرف نظر انداز کیا جارہا ہے بلکہ بے عزتی ہورہی ہے میں نے آج تک پارٹی سے کوئی مراعات حاصل نہیں کی کیوں کہ ہم صرف اور صرف ایک نظریے اور پشتونستان کے قیام کے لیے پارٹی میں قربانیاں دے رہے تھے مگر جب 2013کے الیکشن میں نیچے سے اوپر تک پارٹی کامیاب ہوئی تو پارٹی نے نہ صرف اپنا منشور اور نظریہ چھوڑا بلکہ پشتونستان کا نام ہی بھول گئے اور وزارتوں کے مزے لوٹتے رہے اور قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر اپنے اپنے خاندانوں تک سمیٹ رہے تھے لورالائی میں پارٹی صرف ایک گھر تک محدود ہوچکی ہے لہٰذا آج میں خاندان سمیت پارٹی سے مستعفی ہونے اور لورالائی اتحاد پینل میں شمولیت کا اعلان کرتاہوں اس موقع پر اتحاد پینل کے سربراہ سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان اوتمانخیل نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز لوگوں کی شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ اب لوگوں میں شعور آچکا ہے اور ہم سیاسی ورکروں کی قدر کرتے ہیں جنہوں نے مختلف سیاسی پارٹیوں میں اپنی توانائیاں صرف کرتے رہے مگر انہیں کچھ صلہ نہیں ملا قوم اور اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے ہمیشہ عوام کے بجائے اپنے جیبوں کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج برسراقتدار ہونے کے باجود ان کے کارکن مایوس ہیں اور لورالائی اتحاد پینل میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ لورالائی اتحاد پینل علاقے کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دے گی اور ہم صرف اسی خاطر لورالائی اتحاد پینل میں شامل ہورہے ہیں اور یہاں اپنے سیاسی تجربات کو استعمال کریں گے دریں اثناء ماڈل ٹاؤن پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے امیر محمد ، جہانگیر خان ، نذر محمد ، آغا محمدنے اپنے خاندان سمیت اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے کر لورالائی اتحادپینل میں شمولیت کا اعلان کیا۔