کیسکو ژوب کا غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ،عوام کا احتجاج

ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ اور کوئٹہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا

منگل 1 مئی 2018 21:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) کیسکو ژوب کے مقامی سطح پر غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کرکھا ہے عوام کا احتجاج ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ اور کوئٹہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلیے بلاک کردیا ہر دوسرے روز شاہین چوک فیڈر۔

(جاری ہے)

سٹی فیڈر اور پانی تقسیم فیڈر کے ادھا حصے کے بجلی مکمل بند کردیتے ہیں اور ادھا حصے کے بجلی کے ایک فیز کاٹ کر بجلی استعمال کے قابل نہیں رہی اج شاہیں فیڈر کے ادھا حصہ اور خروٹ آباد کے بجلی کو مکمل بند کردیا جس کی بناپر خروٹ آباد گنج محلہ کے عوام نے۔

احتجاج شروع کردیا کیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گء اور ژوب کے عوام سے اپیل کی گء ہے کہ آیندہ بجلی کے بل جمع نہ کریں اور بل بائیکاٹ مہم شروع کریں ژوب ڈی آئی خان اور کوئٹہ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا انہو نے اپیل کی ہے کہ موجودہ ایل ایس کو فوری ٹرانسفر کیا جائے ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مزاکرات کرہے ہیں لیکین کیسکو کے جانب سے کوئی نمائندہ نہیں ایا مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ کے مخلصانہ مزاکرات کا خیر مقدم کیا۔