علامہ شبیر احمد نوری کو جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کا جنرل سیکرٹری بنایا جائے ،اتحاد اہلسنّت بلوچستان کا مطالبہ

منگل مئی 21:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) اتحاد اہلسنّت بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ داد محمد عطاری سنی تحریک عوامی کے صوبائی چیف آرگنائزر علامہ علی نواز القادری تحفظ مساجد مدارس اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے جنرل سیکرٹری قاری عرفان احمد قادری ودیگر جید علماء کرام و مشائخ عظام نے جمعیت علماء پاکستان کے قائد شاہ اویس نورانی سے گذارش ہے کہ علامہ شبیر احمد نوری کو جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کا جنرل سیکرٹری بنایا جائے علامہ شبیر احمد نوری شب و روز اتحاداہلسنّت کیلئے کوشاں ہیں علامہ شبیراحمد نوری کی دینی سماجی سیاسی خدمات کسی سے ڈکھی چھپی نہیں علامہ شبیر احمد نوری نے جمعیت علماء پاکستان کا پیغام بلوچستان بھر میںپہنچایا ہماری شاہ اویس نورانی صاحب سے گذارش ہے کہ اگر جے یوپی کی ترقی بلوچستان میں چاہیئے تو علامہ شبیر احمد نوری کوجمعیت علماء پاکستان بلوچستان کا جنرل سیکرٹری بنایا جائے علامہ شبیر احمد نوری کی قیادت جے یوپی بلوچستان کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :