عالم کفر کی اسلامی ممالک پر جارحیت روز مرہ کا معمول بن چکا ہے،مولانا محمد وزیر القادری رضوی

منگل 1 مئی 2018 21:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاکستان تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث و بزرگ عالم دین معروف قبائلی شخصیت سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملے اور مقبو ضہ کشمیر اور ایل او سی پر ہونے والی بھارتی جارحیت کے بارے میں کہا عالم کفر کی اسلامی ممالک پر جارحیت روز مرہ کا معمول بن چکا ہے امریکہ انٹر نیشنل تھانیدار بن کر مسلم ممالک میں دھشت گردی کر رہا ہے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے مسلمانوں کے خلاف روزانہ کی پر تشدد کاروائیوں سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ معاذ اللہ مسلمان ہونا ایک جرم ہے اسلام دشمن قوتوں نے ملک شام کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے ابدالوں کی سر زمین شام کو یہودو نصاری نے اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے ہندوستان میں برما جیسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں مقبوضہ کشمیر لہو لہان ہے پوری دنیا میں مسلمان دہشت گردی کا شکار ہے عجیب بات ہے دہشت گرد بھی مسلمانوں ہی کو کہا جا رہا ہے ایسے مظلومیت اور مایوسی کے حالات میں امت مسلمہ کا علیحدہ بلاک نا گزیر ہے مسلمان اپنی تجارتی منڈی اپنے بنک اپنی مصنوعات اپنی یونائٹڈ آرمی اپنے ذرائع ابلاگ تشکیل دیں انہی پر انحصار کریں اسلام کے سنہری اصولوں کو پس پشت ڈال کر کبھی بھی للچائی ہوئی نگاہوں سے غیروں کی طرف نہ دیکھیں یورپ کی تائید اور تقلید کرنے والے لیڈروں اور سکالرز کا بائیکاٹ کریں۔