سکند ر آباد،سردارعارف جان محمدحسنی کی ستائسویں برسی کی مرکزی تقریب کا انعقاد

منگل 1 مئی 2018 21:26

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) سردارعارف جان محمدحسنی کی ستائسویں برسی کی مرکزی تقریب شہیدسکندرآبادمیںمنعقدکی گئی ،محمدحسنی قومی اتحادکے زیراہتمام فٹبال اسٹیڈیم سوراب میں ہونے والے تعزیتی ریفرنس کے مہمان خاص چیف آف محمد حسنی سردارشہبازخان محمدحسنی میرعلی حیدرمحمدحسنی اورسردارزادہ میرراحمین محمدحسنی تھے ،تعزیتی ریفرنس میں سوراب سمیت اندورن بلوچستان اوراورافغانستان سے محمدحسنی قبیلہ کے سرکردہ شخصیات اوروفودنے شرکت کی،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میرعلی حیدرمحمدحسنی سردارزادہ راحمین محمدحسنی قاضی عبدالحمیدشیرزادمحمدحسنی قومی اتحادکے مرکزی صدرمحمدحنیف محمدحسنی سردارزادہ میریوسف قلندرانی سردارصلاح الدین محمدحسنی فاروق محمدحسنی امام داد محمدحسنی ،میرمعراج ہارونی محمدحسنی میرمباراک محمدحسنی ڈاکٹرفاروق محمدحسنی نے خطاب کرتے ہوئے سردارعارف جان محمدحسنی کی قبائلی سیاسی اورعوامی خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،مقررین کاکہناتھاکہ سردارعارف جان محمدحسنی کی شخصیت بے شمارخوبیوں کامجموعہ تھی ،انہوںنے اس قوم اوردھرتی کے آئینی اورجمہوری حقوق کے لئے اپنے جان کی بازی لگاکرتاریخ میں امرہوگئے ان کے فکراورنظریہ کاتقاضہ ہے کہ ہم نئی نسل کوعلم اورشعورکے زیورسے آراستہ کرکے انہیںجدیددورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرلیں،سردارعارف جان محمدحسنی اپنی خدائیدادصلاحیتوں ،انسان دوستی اورروایات کی پاسداری کی بدولت صرف اپنے قبیلہ تک محدودنہیں تھے بلکہ بلوچستان کے تمام قبائل انہیںاحترام ا ورعقیدت کی نظرسے دیکھتے تھے ،صوبے کے نہ صرف بلکہ سیا سی حلقوں میں سردارعارف جان محمدحسنی کاایک نمایاں کردارتھاایک عوامی سیاسی نمائندہ کی حیثیت اپنی صلاحیتوں کواس قوم اوروطن کی خوش حالی اورترقی کے لئے صرف کیا،شہیدعارف جان محمدحسنی اہل بلوچستان کی ترقی اورکامیابی کی ضمانت تعلیم کوقراردیکراس کے حصول کوناگزیرسمجھتے تھے تعلیم کے حوالے سے انہوںنے ہرممکن نوجوانوںکی حوصلہ افزائی کرکے اپنے ذاتی جیب سے ان کی مددکرتے تھے ،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردارزادہ میرراحمین محمدحسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمدحسنی کویہ اعزازحاصل ہے کہ یہ بلوچستان کاسب سے اکثریتی قبیلہ ہونے کے ساتھ ساتھ امن اورمحبت کاعلمبردارہے ،ہم پاکستان سے محبت اپنے ایمان کاحصہ سمجھتے ہیں اوراس کی سلامتی اورتحفظ کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کے لئے تیارہیں،شہیدبلوچستان سردارعارف جان محمدحسنی کامشن اسلحہ اورتشددسے پاک تعلیم سے آراستہ ایک پرامن بلوچستان تھا،انہوںنے ہرطرح کے حالات کامقابلہ کرنے کے باوجوداپنے اصول اوررویات سے انحراف نہیں کیاسردارعارف جان محمدحسنی اس صوبے کے پہلے سیاسی رہنماء تھے جنہوںنے کئی منحرف گروہوںکی خودساختہ جلاوطنی ختم کرانے اورانہیں قومی دھارے میں شامل کرانے میں بھرپورکرداراداکیاہم ان کے جسمانی اورروحانی وارث ہیں اس وطن کی بقاکے لئے ان کے ادھورے مشن کوپائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے ،اس موقع انہوںنے شہیدسردارعارف جان محمدحسنی کے فکراورنظریہ کوزندہ رکھنے کے شہیدسردارعارف جان محمدحسنی کے نام سے ایک فلاحی ورفاحی ٹرسٹ کے قیام کااعلان کیاجس کی پلیٹ فارم سے صوبے میں فروغ تعلیم کے لئے سرگرمیاں کی جائیں گی سردارزادہ راحمین محمدحسنی نے قبیلہ کے تمام افرادخصوصانوجوان طبقہ کوتاکیدکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے صفوں کے اندراتحادواتفاق پیداکرکے اپنی صلاحیتوں کوقوم کی ترقی اورپاکستان کی خوشحالی وسلامی کے لئے بروئے کارلائیں، تعزیتی ریفرنس میں سردارعطاء اللہ محمدحسنی ،حاجی عبدالواحدہارونی میرذکریامحمدحسنی محمدحسنی قومی اتحادکے مرکزی جنرل سیکریٹری حافظ عبدالغیاث محمدحسنی نامورادیب میرمحمدپناہ میربراہوئی سمیت محمدحسنی اوردیگرقبائل کے نامورعمائدین بڑی تعدادمیں موجودتھے ،تقریب کے آخرمیں لنگرتقسیم کیاگیااورشہیدسردارعارف جان محمدحسنی کے ایثال ثواب کے لئے دعاکی گئی۔