یوم مئی ، پاکستان ورکر کنفڈریشن لورالائی کی جانب سے بڑی ریلی نکالی گئی

منگل مئی 21:26

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) یوم مئی کے سلسلہ میں پاکستان ورکر کنفڈریشن لورالائی کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ضلعی صدر عبدالجلیل اوتمانخیل نے کی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی میونسپل کمیٹی کے سبزازار پر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکر کنفڈریشن ضلع لورالائی کے صدر عبدالجلیل اوتمانخیل نے کہا آج کے دن شگاگو کے مزدوروں نے اپنے حقوق کے لئیے قربانیاں دیکر جان کے نذرانے پیش کئیے جو ہمارے لئیے مشعل راہ ہیں آج بھی مزدورران اپنے جائز حقوق کے لئیے پریشان اور ہر سیاسی پارٹی نے اقتدار میں آنے کے لئیے مزدوروں سبز باغ دکھا کر کے ووٹ حاصل اور ووٹ لینے کے بعد مزدوروں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں شگاگو میں تو مزدوروں کوگولیاں مار کر مارا گیا تھا لیکن پاکستان میں ہر روز ایک نئے بحران کبھی بجلی کا کبھی آٹے کا اور کھبی پٹرول کا بحران پیدا کر کے مزدوروں کو مارا جاتا ہے آج اتنی مہنگائی ہے کہ مزدور وں کو اپنے گھر کا پالنا بہت مشکل ہو گیا ہے نہ ہی اسکوں میں تعلیم ہے اور نہ ہے ہسپتالوں میں کو طبی سہولت موجود ہے انہوں نے حالیہ وفاقی بجٹ کو مزدور دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا صرف 10 فیصد تنخواہ بڑھائی گئی ہے اور اسکے مقابلے میں 100 فیصد بہنگائی بڑھائی گئی ہے انہوں نے حالیہ شناختی کارڈوں کی فیسوں میں اضافے کی بھی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اب وقت آگیا اور مزدور جاگ چکے ہیں آنے والے الیکشن میں مزدور دشمن پالیسی رکھنے والے سیاستدانوں کوآڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے تمام مزدوران اپنے ووٹوں سے شکست دیکر ان سے بدلہ لیں گے جلسے سے لورالائی ورکر کنفڈریشن کے نائب صدر ملک عبدالناف نسخیل،جنر ل سکیرٹری امان اللہ اوتمانخیل،شین گل ترین،یونس اچکزئی،ملک عبدالعزیز،محبوب احمد،خیرالدین کاکڑ عبدالرحمن ناصر ،سلیم خان ناصراور احسان اللہ اوتمانخیل نے بھی شگاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے تمام مزدوروں کو یکجا ہو کر اپنی جدوجہد کرنے کی اپیل کی ۔