کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام یوم مزدور کے دن کے موقع پر بھاگ میں ریلی اور جلسہ کا انعقاد

منگل مئی 21:26

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام یوم مزدور کے دن کے موقع پر بھاگ میں ریلی اور جلسہ منعقد ہوا جس میں آل پارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی کمیونسٹ پارٹی کے کامریڈ اسلم بنگلزئی ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سی سی ممبر میران بلوچ،جے کیو ایم عوامی کے حاجی محمد الیاس کلواڑ،سینئر سیاسی رہنما عبدالستار بنگلزئی،جے کیو ایم پاکستان کے نور احمد جاموٹ،کامریڈ فیاض احمد جاموٹ،بی این ایم کے وفا بلوچ ،پی ٹی آئی کے حفیظ بلوچ،پی پی پی کے منظور احمد ایری،جے کیو ایم عوامی کے ٹکا خان جاموٹ،فتح محمد کلواڑ،مزدور رہنما محمد عظیم بمبھان سمیت ودیگر رہنماؤں نے شکاگو کی مزدوروں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ محنت کشوں کی تحریک ایک مرتبہ پھر سماجی سائنس کی رہنماؤں کیلئے آگے بڑھتے ہوئے رہنمائی کا کردار اداکرینگے کیونکہ مزدور طبقہ ہی واحد قوت ہے جس میں انقلابی جذبہ سماجی تبدیلی کیلئے موجود ہے اور شہدائے شکاگو کی قربانیاں عالمی سطح اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کیلئے تھا جنہیں اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے حاصل کرنا پڑا اور ملک میں عالمی سرمایہ دارانہ نظام کی چہرہ کو بے نقاب کیا اور یہ ثابت کیا کہ حقوق کا اصول جدوجہد میں ہی پوشیدہ ہے اس موقع پر مقررین نے کہاکہ آج کے یوم مزدور کے دن کی مناسبت سے ہم ناڑی گاج اور ناڑی گاج کے بالائی حصوں میں عوام دشمن ڈیموں کی ہرطرح کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ ناڑی گاج ڈیم اور ان کے بالائی حصوں میں بننے والے ڈیمز سے ناڑی گاج کے زیرینہ علاقے کے کروڑوں زرعی اراضی تباہ ہوجائینگے اور عوام میں ایک نفرت کی آگ بھڑک اٹھے گی اور ہر طرف افراتفری کا منظر پھیل جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری ورلڈ بینک اور محکمہ ایریگیشن اس کے ذمہ دار ہونگے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ناڑی گاج اور اس کے بالائی حصوں میں بننے والے ڈیمز کے تعمیر کو فوری طور پر منسوخ کیاجائے اور وفاقی بجٹ میں جو پیسے رکھے گئے ہیںاس میں بھی عوام کو آپس میں لڑانے کی گہری سازش ہے ہم موت کو ترجیحی دینگے لیکن ناڑی گاج اور ان کے بالائی حصوں میں ڈیمز ہر گز تعمیر کرنے نہیں دینگے جس کیلئے چاہیے ہمیں کوئی بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔