آل لسبیلہ مزدور اتحاد اور ایری گیشن ایمپلائز یونین لسبیلہ و دیگر مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام اوتھل میں یوم مزدور کے موقع پر ریلی

منگل 1 مئی 2018 21:26

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) آل لسبیلہ مزدور اتحاد اور ایری گیشن ایمپلائز یونین لسبیلہ ،آل لسبیلہ بے روزگار اتحاد اور دیگر مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام اوتھل میں یوم مزدور کے موقع پر ریلی نکالی گئی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اور شکاگو کے شہیدوں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے بی اینڈ آر آفس اوتھل اور ڈی سی آفس تا بی اینڈ آر آفس تک گشت کیا ریلی کے شرکاء سے سید جمن شاہ چوک پر آل لسبیلہ مزدور اتحاد کے جنرل سیکریٹری میر وارث مگسی ، عبدالرحیم موندرہ ،لسبیلہ یونیورسٹی اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پیر عبدالمجید شاہ ،آل لسبیلہ بے روزگار اتحاد کے صدر عالم خان برہ،لالہ عارف پٹھان ،غلام مصطفی رونجھو ،غلام اکبر ٹمیانی صابرہ زاہد برہ،قادر جمالی ،حسن دودا و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو کے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آج کا دن ہمیں ایک ہونے کا درس دیتا ہے اگر مزدور ہوجائیں تو کوئی طاقت انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی انہوں نے کہا کہ تمام مزدور آپس میں یکجہتی پیدا کریں اور متحد ومنظم ہوکر اپنے جائز حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کریں انشاء اللہ ہم ضرور کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی ظلم وجبر برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ تمام مزدور آپس میں بھائی بھائی ہیں اور بٹک جانے سے ہمیشہ مزدوروں کو نقصان ہوا ہے اور اب بھی وقت ہے کہ ہم سب آپس میں اتفاق پیدا کریں حکومت کو چاہئے کہ مہنگائی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے .

فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے لواحقین کو بھرتی کیا جائے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام محکموں میں بھرتی پر مقامی بے روزگار نوجوانوں کو ترجیحی دی جائے مظاہرے میں آل لسبیلہ مزدور اتحاد . ایگریکلچر ایمپلائز یونین لسبیلہ. PHE ایمپلائز یونین لسبیلہ ، آل لسبیلہ بے روزگار نوجوان اتحاد اور دیگر مزدور تنظیمات کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بجٹ ملازمین کو منظور نہیں ہے حالیہ بجٹ میں ملازمین کیلئے دس فیصد اضافہ کیا گیا جو سراسر ایک ناانصافی ہے جبکہ اس دوران سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیئے گئے تھے جبکہ ریلی میں سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :