ْ دینی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کے سازشی منصوبے خاک میں ملا دیں گے ،علامہ شبیر احمد نوری

منگل 1 مئی 2018 21:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیر احمد نوری نے کہا ہے کہ جے یو پی کا ہر کارکن اپنے قائد شاہ اویس نورانی کی قیادت میں متحد ہے جے یو پی کی بدولت ایم ایم اے کو بہت بڑی طاقت مل گئی ہے دینی جماعتوں کا نمائندہ اتحاد ملک کی سب سے بڑی قوت بن کر سامنے آئے گادینی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کے سازشی منصوبے خاک میں ملا دیں گے سیاست کو جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے چنگل سے آذاد کروائیں گے علامہ شبیر احمد نوری نے مذید کہا کہ جے یو پی نصیرآباد کے عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کی شریک ہے حکومت نے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ مہنگائی دی ہے نصیر آباد میں تین جماعتی اتحاد کی جانب سے کیئے جانے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں نصیر آباد انتظامیہ نے جان بوجھ کر اوچ پاور سے بجلی نہ دینے کا منصوبہ بنا رکھا ہے انھوں نے کہا کہ ایم ایم اے کا کاروان شہر شہر جائے گا اور نظام مصطفے کا پیغام پہنچائے گا ہماری منزل پاکستان کو نظام مصطفے کا گہوارہ بنا کر اسلام کا قلعہ بنانا ہے۔